بہاروں کے رنگیں زمانے ہیں ہم سے
بہاروں کے رنگیں زمانے ہیں ہم سے
محبت کے سارے فسانے ہیں ہم سے
ہمارے بھی دم سے بڑی رونقیں ہیں
سلامت ترے بادہ خانے ہیں ہم سے
جبین عقیدت کہاں خم نہیں ہے
تمہارے تمام آستانے ہیں ہم سے
ہماری تباہی پہ روئیں گے اک دن
انہیں بھی بڑے زخم کھانے ہیں ہم سے
بڑی سخت ہے زندگی کی وفا بھی
مرتب انوکھے فسانے ہیں ہم سے
جوانی سے صدمے اٹھائیں گے ہم بھی
جوانی کو صدمے اٹھانے ہیں ہم سے
بہاروں کی نبضیں ہیں ممنون انجمؔ
چمن ہم سے ہیں آشیانے ہیں ہم سے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.