بہر رنگ داستاں رہنے دیا
بہر رنگ داستاں رہنے دیا
اک تجسس درمیاں رہنے دیا
اب زمیں بن کر بچھا جاتا ہے وہ
میں نے جس کو آسماں رہنے دیا
روشنی اور خواب سارے ہیچ تھے
اپنی آنکھوں میں دھواں رہنے دیا
وہ جگہ روشن نہیں ہوگی کبھی
اس محبت کو جہاں رہنے دیا
ماں نے ماتھا چوم کر رخصت کیا
مامتا کا سائباں رہنے دیا
کل ملا کے یہ ہے راز تشنگی
ہم نے دل کو سرگراں رہنے دیا
خود ہمی پامال ٹھہرے شوق سے
خوش گماں کو خوش گماں رہنے دیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.