Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

بہتے دریا تھم جائیں گے تھوڑا وقت گزرنے دو

نصیر پرواز

بہتے دریا تھم جائیں گے تھوڑا وقت گزرنے دو

نصیر پرواز

MORE BYنصیر پرواز

    بہتے دریا تھم جائیں گے تھوڑا وقت گزرنے دو

    وہ بھی اب نہ یاد آئیں گے تھوڑا وقت گزرنے دو

    نئے نئے ان سے بچھڑے ہیں تازہ ہیں سارے آنسو

    یہ موسم بھی مرجھائیں گے تھوڑا وقت گزرنے دو

    گرد کی موٹی تہہ جمنے دو کچھ تو دن کی آنکھوں پر

    روشن منظر دھندلائیں گے تھوڑا وقت گزرنے دو

    کب تک تنہائی کو اپنا مونس و ہمدم جانیں گے

    اس سے بھی دل اکتائیں گے تھوڑا وقت گزرنے دو

    دھیرے دھیرے چپ رہنے کی عادت سی ہو جائے گی

    دیوار و در کترائیں گے تھوڑا وقت گزرنے دو

    آخر آخر سب کچھ کھونے کا اندازہ بھی ہوگا

    وہ بھی اک دن پچھتائیں گے تھوڑا وقت گزرنے دو

    آج تو اپنے سائے سے بھی بھاگے بھاگے پھرتے ہیں

    کل یہ غم ہی کام آئیں گے تھوڑا وقت گزرنے دو

    کام نہ آئیں گی جب آنکھیں تھکے تھکے جب ہوں گے پاؤں

    بچے رستہ دکھلائیں گے تھوڑا وقت گزرنے دو

    یادوں کا سیلاب بھی جم جائے گا سینے میں پروازؔ

    آنسو پتھر ہو جائیں گے تھوڑا وقت گزرنے دو

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے