بہتے دریاؤں تک آئیں گے اٹھا لیں گے تمہیں
بہتے دریاؤں تک آئیں گے اٹھا لیں گے تمہیں
میرے ہونٹھوں سے خبردار چرا لیں گے تمہیں
جمع ہو جائے ذرا اور خموشی دل میں
ہم اسی دل کی خموشی سے بنا لیں گے تمہیں
دعوے داروں کی یہاں بھیڑ لگی ہے لیکن
مسند دل پہ بہر حال بٹھا لیں گے تمہیں
قطرۂ خوں ہو تو خنجر پہ رکھیں گے تم کو
اور آنسو ہو تو پلکوں پہ سجا لیں گے تمہیں
وقت کے ہاتھوں سے بچتا ہے یہاں کون مگر
سخت حیرت ہے کہ اک روز یہ آ لیں گے تمہیں
ابھی کچھ اور زمانے پہ عیاں ہو جائیں
دیکھنا سارے زمانے سے چھپا لیں گے تمہیں
تم بھی اک روز کسی اور میں پا لو گے ہمیں
ہم بھی اک روز کسی اور میں پا لیں گے تمہیں
- کتاب : صبح بخیر زندگی (Pg. 93)
- Author :امیر امام
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2018)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.