بہت اندھیرا ہے پر تھوڑی روشنی بھی ہے
بہت اندھیرا ہے پر تھوڑی روشنی بھی ہے
کسی کا غم بھی ہے لیکن کوئی خوشی بھی ہے
یہ اس کی مرضی ہے دونوں میں جس کا عشق چنے
کسی کا پہلا کسی کا یہ آخری بھی ہے
بھلا دیا لگا جس کو اسے بھلایا نہیں
بہت عزیز ہے وہ غم وہ غم ابھی بھی ہے
تمہارا شور سنائی نہیں دیا کرتا
مگر ہماری یہ خاموشی چیختی بھی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.