بہت بگڑا ہوا ہے دوستو گھر کا نظام اپنا
بہت بگڑا ہوا ہے دوستو گھر کا نظام اپنا
یہ بس اوپر ہی اوپر دیکھ لو سب ٹیم ٹام اپنا
نہیں دیتا نہ دے اے ساقئ محفل تو جام اپنا
یہاں بیڑی کے ادھوں سے بھی چل جاتا ہے کام اپنا
نکلوایا مجھے محفل سے دھکے دے کے ظالم نے
نظر آیا ہے برسوں بعد یہ عالی مقام اپنا
خدا کے واسطے لوگو بچا لو اپنے بھارت کو
ہمارے دیش بھگتوں سے کہو سمجھیں مقام اپنا
ابھی کڑکی میں ہیں احباب کترا کر نکلتے ہیں
جو دن پلٹے تو پھر سب ہی کریں گے احترام اپنا
تواضع کرتے کرتے ایک دن وہ خودکشی کر لے
کسی کے گھر پہ اتنے دن نہ فرماؤ قیام اپنا
نہ چائے آئی نہ پان آئے نہ وہ آئے یہاں دلکشؔ
یہی آداب محفل ہیں تو محفل کو سلام اپنا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.