بہت دل کو دکھاتا ہے
بہت مجھ کو رلاتا ہے
میں ہر پل ہار جاتی ہوں
وہ ہر پل جیت جاتا ہے
کبھی شعلہ کبھی شبنم
اسے ہر روپ بھاتا ہے
میں جتنا بھولنا چاہوں
وہ اتنا یاد آتا ہے
نہ ہوں پورے کبھی شاید
جو وہ سپنے دکھاتا ہے
اسے سورج کہے دنیا
جو شب کو ڈوب جاتا ہے
- کتاب : اردو غزل کا مغربی دریچہ(یورپ اور امریکہ کی اردو غزل کا پہلا معتبر ترین انتخاب) (Pg. 591)
- مطبع : کتاب سرائے بیت الحکمت لاہور کا اشاعتی ادارہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.