بہت گھبرا رہے ہو روشنی سے
محبت ہو گئی ہے کیا کسی سے
پتا دیتی ہے یہ چہرے کی رنگت
خدا خوش ہے تو بس اک آپ ہی سے
شناسائی نکل آئی پرانی
نہیں تو کیوں لپٹتا اجنبی سے
زباں سے یوں ادا ہوتی ہے اردو
سریلی تان جیسے بانسری سے
قدم دونوں طرف سے بڑھ چکے ہیں
محبت ہوگی رسوا واپسی سے
ہنسی آئی کبھی یلغار غم پر
چھلک آئیں کبھی آنکھیں خوشی سے
بہت با ظرف ہوں لیکن پشیماں
سمندر بول اٹھا تشنگی سے
حفاظت کر نہ پائے نذرؔ دل کی
چرایا ہی گیا اس سادگی سے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.