بہت ہیں زندگی میں غم سنو خاموش کیوں ہو تم
بہت ہیں زندگی میں غم سنو خاموش کیوں ہو تم
تمہارے روبرو ہیں ہم سنو خاموش کیوں ہو تم
تمہاری خامشی پر بس ہماری جان جاتی ہے
ہماری زندگی ہے کم سنو خاموش کیوں ہو تم
کہا تھا تم نے آنکھوں میں یہ دنیا بھول جاؤ گے
تمہیں کیا خوف ہے ہر دم سنو خاموش کیوں ہو تم
ہمیں دے دو اداسی آنکھ میں کب تک چھپاؤ گے
بنا دیں گے اسے شبنم سنو خاموش کیوں ہو تم
سجا کر چاند کا گجرا یہ پگلی رات آتی ہے
بکھرتی سانس کی سرگم سنو خاموش کیوں ہو تم
لہراتے گل مہر پر یہ اترتی سانجھ ٹھہری ہے
بدل جائے نہ یہ موسم سنو خاموش کیوں ہو تم
فسانہ دل کا کہہ لو آج جانے کب ملیں ہم تم
چراغوں میں ابھی ہے دم سنو خاموش کیوں ہو تم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.