بہت ہنسا تھا بہت اداسی سے بھر گیا ہوں
بہت ہنسا تھا بہت اداسی سے بھر گیا ہوں
میں یار کھلنے کے موسموں میں بکھر گیا ہوں
تمہارے جانے سے ظاہراً کچھ نہیں ہوا ہے
میں جانتا ہوں مگر میں اندر سے مر گیا ہوں
تو اپنے کاموں میں کتنا مصروف ہو گیا ہے
میں اس جدائی پہ صبر آنے سے ڈر گیا ہوں
کسی پہ تہمت نہیں لگائی کسی کی خاطر
یہی وجہ ہے بہت دلوں سے اتر گیا ہوں
مجھے محبت کا واسطہ دے کے مت پکارو
میں اس تعلق کی سرحدوں سے گزر گیا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.