بہت کٹھن تھا مگر فیصلہ ضروری تھا
بہت کٹھن تھا مگر فیصلہ ضروری تھا
سو طے ہوا کہ اسے چھوڑنا ضروری تھا
عداوتوں میں بھی ابلاغ کی ضرورت ہے
کہ گفتگو کے لئے رابطہ ضروری تھا
بلا جواز کسے ہجرتیں پسند مگر
محبتوں کے لیے فاصلہ ضروری تھا
پتا چلا کہ وہی لوگ ہیں خسارے میں
جنہیں یقیں کے لیے معجزہ ضروری تھا
شکست کھا گئے جو جسم تھے قوی ہیکل
مزاحمت کے لیے حوصلہ ضروری تھا
اسی سبب سے تھا بدنام شہر میں عاطرؔ
کہ چپ رہا نہ جہاں بولنا ضروری تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.