بہت خوب نقشہ مرے گھر کا ہے
بہت خوب نقشہ مرے گھر کا ہے
کوئی خواب پھر بھی نئے گھر کا ہے
جو تیرے سوا دل میں کوئی نہیں
تو کیوں شور اس میں بھرے گھر کا ہے
فضا ہے معطر ہوا ہے خنک
یقیناً یہ رستہ ترے گھر کا ہے
زمانے کی دل کو ہوا لگ گئی
وگرنہ یہ لڑکا بھلے گھر کا ہے
سفر زندگی ہے تو فاروقؔ پھر
خیال ایسے میں کس لیے گھر کا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.