بہت کچھ جان کے جانا ہے تم کو
بہت کچھ جان کے جانا ہے تم کو
بڑی مشکل سے پہچانا ہے تم کو
مجھے جو تم سمجھتے ہو غلط ہے
کسی دن یہ بھی سمجھانا ہے تم کو
میں اپنے خوف کی حد پر کھڑا ہوں
اب اس کے بعد گھبرانا ہے تم کو
خدا خود کو سمجھتے ہو تو سمجھو
مگر اک روز مر جانا ہے تم کو
چلے جاؤ مگر گھر مت گراؤ
اسی چوکھٹ پہ پھر آنا ہے تم کو
یہ جنگل ہے یہاں گھر ہیں نہ گملے
یہیں پہ کھل کے مرجھانا ہے تم کو
ذرا سا دیکھنا ہے آئنے میں
پھر اس کے بعد شرمانا ہے تم کو
- کتاب : دل پرندہ ہے (Pg. 55)
- Author :شکیل اعظمی
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2023)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.