بہت کچھ کھو دیا ہم نے تمہارے روٹھ جانے میں
بہت کچھ کھو دیا ہم نے تمہارے روٹھ جانے میں
نہیں چھوڑی کمی کوئی تمہیں پھر بھی منانے میں
کبھی فرصت ملے تو پوچھنا کیا حال ہے اس کا
لگا پل بھر نہیں تجھ کو جسے ہنس کر بھلانے میں
نگاہیں پھیر لیں تم نے سو لگتا ہے یہی مجھ کو
بچا کچھ بھی نہیں ہے خوبصورت اس زمانے میں
زیادہ کچھ نہیں بس عشق میں آنسو ملے سب کو
ذرا تو بھی بتا کیا کیا ملا ہے دل دکھانے میں
مبارک ہو نئی دنیا تمہیں محلوں کی شہزادی
محبت کے سوا کچھ بھی نہیں میرے خزانے میں
یہاں نفرت ہی نفرت ہے جدھر دیکھو ادھر موہکؔ
مگر ڈرنا نہیں تم پیار کے دیپک جلانے میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.