بہت پرانی ہے یہ پیاس آج کل کی نہیں
بہت پرانی ہے یہ پیاس آج کل کی نہیں
گلاس بھر کے پلاؤ ذرا ذرا سی نہیں
کسی کو مجھ سے کرانا ہو ایسا ویسا کام
تو مجھ کو تیری قسم دے کسی خدا کی نہیں
یہ کس طرح سے تعارف کرایا ہے میرا
تمہارا دوست ہوں بس دوست اور کچھ بھی نہیں
تمہارے ساتھ میں وہ لڑکا کون تھا کل شام
وہ خیر جو بھی تھا اس سے میری بنے گی نہیں
بچھڑتے وقت مجھے بد دعائیں دے کے کہا
تمہارے چہرے پہ سب جنچتا ہے اداسی نہیں
ہمیں پتہ ہے ادب کیا ہے شاعری کیا ہے
ہمیں بتایا گیا تھا غزل اٹھے گی نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.