بہت قریب ہے وہ حسن آفتاب نما
بہت قریب ہے وہ حسن آفتاب نما
وصال یار بھی ہونے لگا عذاب نما
تمام پھولوں کی خوشبو کا امتزاج ہے وہ
دیار حسن میں اک شخص ہے گلاب نما
ہر ایک لفظ کی قسمت اسی میں لکھی ہے
وہ اک حسین سا چہرہ جو ہے کتاب نما
خمار بادہ سے ہے مختلف مزاج اس کا
چھٹک رہا ہے یہ آنکھوں سے کیا شراب نما
ہم اس کے چہرے سے اس کو سمجھ نہیں سکتے
تأثر رخ رنگیں بھی ہے نقاب نما
جنوں نواز ہے ذکر خرد ہی آخر کیوں
تمہارے لہجے میں کیا چیز ہے سراب نما
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.