بہت قیمتی ہیں یہ پیروں کے چھالے
بہت قیمتی ہیں یہ پیروں کے چھالے
اندھیروں میں ہیں یہ سراپا اجالے
چمکنے کی خاطر ہے بیتاب ہر شے
کوئی روشنی ان اندھیروں پے ڈالے
طبیعت سے قاتل ہیں پر لگ رہے ہیں
بہت سیدھے سادے بڑے بھولے بھالے
جفا کرنے والے جفا کر رہے ہیں
وفا کر رہے ہیں وفا کرنے والے
ان آنکھوں کے دیپک بجھے جا رہے ہیں
خدا کے لیے رخ سے پردا اٹھا لے
پری رخ ہیں ہر سو تری انجمن میں
کہاں تک کوئی اپنے دل کو سنبھالے
جنہیں سن کے گلشن میں ہے شادمانی
یہ نغمے ہیں امرتؔ کے بلبل کے نالے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.