Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

بہت سے لوگ ہیں مجھ سے خسارہ پوچھنے والے

اشفاق احمد صائم

بہت سے لوگ ہیں مجھ سے خسارہ پوچھنے والے

اشفاق احمد صائم

MORE BYاشفاق احمد صائم

    بہت سے لوگ ہیں مجھ سے خسارہ پوچھنے والے

    تمہارا نام نہ لے کر تمہارا پوچھنے والے

    ترے ترک تعلق نے بہت سے لوگ چھینے ہیں

    تری نسبت سے آتے تھے ہمارا پوچھنے والے

    بتاؤ کیا کہوں ان کو سبب کیا ہے جدائی کا

    مرے در پر کھڑے ہیں وہ دوبارہ پوچھنے والے

    ترے ہونے سے دیواریں بھی مجھ کو تھام رکھتی تھیں

    گرانے کو کھڑے ہیں اب سہارا پوچھنے والے

    یہ کھڑکی اب نہیں کھلتی مکیں جانے کہاں گم ہیں

    قمر کو چاہنے والے ستارہ پوچھنے والے

    بتانا یہ بھی تھا ان کو بھنور ہے اس کنارے پر

    سنا ہے مر گئے سارے کنارہ پوچھنے والے

    بلا کا ضبط ہے مجھ میں مگر کتنا کروں آخر

    کہیں سے لوٹ آئیں وہ خدارا پوچھنے والے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے