Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

بہت سکوں ہے قناعت کی زندگی سے مجھے

معین کوثر

بہت سکوں ہے قناعت کی زندگی سے مجھے

معین کوثر

MORE BYمعین کوثر

    بہت سکوں ہے قناعت کی زندگی سے مجھے

    قبول کر لیا جو مل گیا خوشی سے مجھے

    وہ آدمی جسے سمجھا تھا میں نے ابر کرم

    سلگتا چھوڑ گیا وہ بھی خامشی سے مجھے

    لباس میں بھی پہن لیتا اجنبیت کا

    اگر یہ جانتا ملنا ہے اجنبی سے مجھے

    مجھے یہ فکر ادھوری ہے اس کی ذات مگر

    اسے یہ ضد کہ مکمل کہو ابھی سے مجھے

    وقار تھا مری باتوں میں اس لیے بچو

    مرے بزرگ بھی سنتے تھے خاموشی سے مجھے

    میں دشمنوں سے تو بچ کر نکل ہی جاؤں گا

    ہے خوف اپنے ہی اندر کے آدمی سے مجھے

    حریف کون تھا یہ کیسی جنگ تھی تا عمر

    کہ جس میں ہار ہی جانا پڑا کسی سے مجھے

    جسے پسند نہ تھی میری شخصیت کوثرؔ

    وہ دیکھتا رہا احساس کمتری سے مجھے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے