بہت سندر غضب اچھا لگے گا
تو جو پہنے گا سب اچھا لگے گا
تمہارے ساتھ جو اچھا لگا ہے
تمہارے بعد کب اچھا لگے گا
میں ساری عمر اتنا چپ رہا ہوں
مجھے ہر بول اب اچھا لگے گا
ابھی کچھ دیر میں آنکھیں کھلیں گی
ابھی کچھ دیر سب اچھا لگے گا
ہمیں اس شہر سے جانا پڑے گا
ہمیں یہ شہر جب اچھا لگے گا
بچھڑ جاؤں گا تب اچھے رہو گے
بکھر جاؤں گا تب اچھا لگے گا
ہمیں عادت ہے پتھر چومنے کی
ہمیں کب کوئی لب اچھا لگے گا
یہاں بھی ایک دن شمعیں جلیں گی
یہ گھر بھی ایک شب اچھا لگے گا
محبت کی زباں اچھی لگے گی
پڑھو اردو ادب اچھا لگے گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.