بیٹھا ہوں گھر بنانے کو جنگل میں آ کے میں
بیٹھا ہوں گھر بنانے کو جنگل میں آ کے میں
صیاد بن گیا ہوں نشیمن گرا کے میں
تصویر کھینچ ایسی مرا درد بھی دکھے
عزت بٹور لوں گا یہ آنسو بہا کے میں
کردار مسخرے کا بڑے شوق سے کیا
سب کو ہنسا رہا ہوں اداسی چھپا کے میں
میرے خدا نصیب میں کچھ ایسے زخم دے
اوقات بھول بیٹھا ہوں دنیا میں آ کے میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.