بیٹھا ہوں سر راہ تماشائے رواں ہے
بیٹھا ہوں سر راہ تماشائے رواں ہے
سمٹا ہوا پیری کی نگاہوں میں جہاں ہے
پایا تجھے جس نے تجھے ہر چیز میں پایا
پانے کی یہی ایک دلیل ایک نشاں ہے
ہر وسعت کونین ہے اک آنکھ کے تل میں
اک حرف میں کن کے بہم اسباب فکاں ہے
اشراک میں اغراق میں ہیں آن و دوام ایک
ہے منجمد اک بحر تو اک سرو رواں ہے
اردوئے معلیٰ جسے کہتا ہے زمانہ
وہ ورثۂ اسلاف ہے وہ میری زباں ہے
اس شخص کی مٹھی میں ہے صد نوع کرامات
دیوانہؔ کہ ہے خندہ جبیں عذب بیاں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.