بیٹھے بٹھائے جب بھی کوئی یاد آ گیا (ردیف .. ے)
بیٹھے بٹھائے جب بھی کوئی یاد آ گیا
بے اختیار اشک ہمارے نکل گئے
بے تابیاں نہ پوچھ شب انتظار کی
آنکھوں میں آ کے چاند ستارے پگھل گئے
وہ مجھ کو دیکھ کر جو کبھی مسکرا دئے
دنیائے رنگ و بو میں مری پھول کھل گئے
وہ کشتیاں کہ جن کو کناروں پہ ناز تھا
ان کشتیوں کو آج کنارے نگل گئے
اپنی فریب خوردہ نگاہیں جدھر اٹھیں
نظریں چرا چرا کے نظارے نکل گئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.