Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

بخت برگشتہ ہیں ایسے جو ہوس کر دیکھیں

شاد لکھنوی

بخت برگشتہ ہیں ایسے جو ہوس کر دیکھیں

شاد لکھنوی

MORE BYشاد لکھنوی

    بخت برگشتہ ہیں ایسے جو ہوس کر دیکھیں

    خاک ہاتھ آئے اگر خواب میں بھی زر دیکھیں

    بد نصیبی یہی کہتی ہے جہاں زر دیکھیں

    ادھر آئیے آپ اور کوئی گھر دیکھیں

    ہر نفس کوچ ہے آنکھوں میں ہے دم مثل حباب

    حشر پر وعدۂ دیدار ہے کیوں کر دیکھیں

    ہم وہ مے خوار ہیں جز بادہ کشی راہ نہ دے

    استخارہ بھی اگر توبۂ مے پر دیکھیں

    پتلیاں بے اجل آنکھوں کی مری پھر جائیں

    مردم چشم کو دے کر جو وہ چکر دیکھیں

    دیکھنا ہے جو انہیں میری سیہ کاری دل

    کسی شیشے میں سیاہی کو کہو بھر دیکھیں

    بے قراروں میں وہ بیکس ہیں کہ روئے نہ کوئی

    ہم تڑپ کر بھی جو پارے کی طرح مر دیکھیں

    سادہ رویوں سے یہ قول دل بے عشق ہے شادؔ

    آپ اے آئنہ رو اور کوئی گھر دیکھیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے