بلیماران سے نکلا غالبؔ
بلیماران سے نکلا غالبؔ
اپنے دیوان سے نکلا غالبؔ
پڑھ کے اشعار کہے یہ مومنؔ
اب تو ایمان سے نکلا غالبؔ
شہر دہلی ہو کہ دربار ظفرؔ
ہر جگہ شان سے نکلا غالبؔ
نکتہ چیں لوگ ہیں کچھ بھی کہہ لیں
اپنی پہچان سے نکلا غالبؔ
مشکل جاں سے ہی لڑتے لڑتے
ایک دن جان سے نکلا غالبؔ
برتری علم پہ غم کو دے کر
غم کے احسان سے نکلا غالبؔ
خدمت شعر و سخن کو راشدؔ
پورے جی جان سے نکلا غالبؔ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.