سمے سے پہلے بھلے زندگی کی شام آئے
سمے سے پہلے بھلے زندگی کی شام آئے
کسی طرح تو اداسی کا گھاؤ بھر جائے
ہم اب اداس نہیں سر بہ سر اداسی ہیں
ہمیں چراغ نہیں روشنی کہا جائے
جو شعر سمجھے مجھے داد واد دیتا رہے
گلے لگائے جسے غم سمجھ میں آ جائے
کسی کے ہنسنے سے روشن ہوئی تھی باد صبا
کوئی اداس ہوا تو گلاب مرجھائے
یہ ایک دکھ جو دبا رہ گیا ہے آنکھوں میں
وہ ایک مصرع جسے شعر کر نہیں پائے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.