بن کر جو کوئی سامنے آتا ہے آئنہ
خیمے میں دل کے آ کے لگاتا ہے آئنہ
وہ کون ہے یہ مجھ سے کبھی پوچھتا نہیں
میں کون ہوں یہ مجھ کو بتاتا ہے آئینہ
اس عکس کے برعکس کوئی عکس ہے کہیں
کیوں عکس کو برعکس دکھاتا ہے آئنہ
خود کو سجائے جاتے ہیں وہ آئنے کو دیکھ
جلووں سے ان کے خود کو سجاتا ہے آئنہ
خود آئنے پہ ان کی ٹھہرتی نہیں نظر
کیسے پھر ان سے آنکھ ملاتا ہے آئنہ
یہ میرا عکس ہے تو مگر اجنبی سا ہے
کیوں کر مجھے مجھی سی چھپاتا ہے آئنہ
کب دل کے آئنے میں کھلا کرتے ہیں گلاب
کب آئنے میں پھول کھلاتا ہے آئنہ
آویزہ دیکھتے ہیں وہ جھک کر قریب سے
یا ان کو کوئی راز بتاتا ہے آئنہ
جب میرا عکس مجھ سے مماثل نہیں رہا
کیوں میرا عکس مجھ کو دکھاتا ہے آئنہ
اس آئنے میں عکس کسی کا ہے رات دن
احمدؔ یہ عشق دل کو بناتا ہے آئنہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.