بن کے اک خواب سا پلکوں پہ سنور جائیں گے
بن کے اک خواب سا پلکوں پہ سنور جائیں گے
اک ملاقات میں ہم دل میں اتر جائیں گے
ہم سے ملنا ہو تو جذبات چھپا کر ملنا
ورنہ جذبات میں ہم آگ سی بھر جائیں گے
اک تبسم پہ مرے بدلے زمانے کا چلن
ہم جو روٹھے تو کئی چہرے اتر جائیں گے
ہم غم زیست اٹھا کر ترے پاس آتے ہیں
تو بھی جو درد ہی دے گا تو کدھر جائیں گے
ہے محبت تو زمانے میں سبھی ہیں اپنے
ورنہ راہی یوں ہی آئیں گے گزر جائیں گے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.