بن کے خوشبو وہ بسا ہے مجھ میں
ہر نفس موج صبا ہے مجھ میں
ہے تصور میں کوئی مست خرام
اک قیامت سی بپا ہے مجھ میں
طاقت جنبش پا ہو کہ نہ ہو
ہمت لغزش پا ہے مجھ میں
دل میں اک تیر ترازو ہو کر
درد کو تول رہا ہے مجھ میں
کوئی ارمان نہ نکلا اب تک
ایک میلہ سا لگا ہے مجھ میں
حسب ہر جبر مشیت اخگرؔ
وصف تسلیم و رضا ہے مجھ میں
- کتاب : اردو غزل کا مغربی دریچہ(یورپ اور امریکہ کی اردو غزل کا پہلا معتبر ترین انتخاب) (Pg. 80)
- مطبع : کتاب سرائے بیت الحکمت لاہور کا اشاعتی ادارہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.