بن سکے گا نہ یہ آئینہ سہارا اپنا
بن سکے گا نہ یہ آئینہ سہارا اپنا
کوئی اندھا کہیں کرتا ہے نظارہ اپنا
بد نصیبی کی بھی ہوتی ہے کوئی حد یارو
خود مری سمت پلٹ آیا اشارہ اپنا
آپ کے حسن کرم کا ہے یہ احسان بڑا
ایسی گردش میں نہ تھا پہلے ستارہ اپنا
کس طرف جائے گی یہ ناؤ خدا ہی جانے
ساحل اپنا ہے نہ طوفان کا دھارا اپنا
ہم تو گرداب سے بھی کھیلتے رہتے تھے نسیمؔ
آج دیتا نہیں اب ساتھ کنارہ اپنا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.