بن سنور کر جو وہ نکلتے ہیں
بن سنور کر جو وہ نکلتے ہیں
دیکھنے والے ہاتھ ملتے ہیں
جب وہ غیروں کے ساتھ چلتے ہیں
مونگ چھاتی پہ میری دلتے ہیں
ناتواں جبکہ راہ چلتے ہیں
کہیں گرتے کہیں سنبھلتے ہیں
ایک بوسے کے ہم تو سائل ہیں
بے لئے کب یہاں سے ٹلتے ہیں
بن سنور کر وہ ناز سے سنجرؔ
دل لبھانے کی چال چلتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.