بنا کے خود کو محبت میں با وفا رکھیے
بنا کے خود کو محبت میں با وفا رکھیے
غموں کا دور بھی آئے تو حوصلہ رکھیے
خلوص قلب سے ملیے ہر ایک سے لیکن
تعلقات میں تھوڑا سا فاصلہ رکھیے
ترقیوں کی بلندی پہ آپ رہیے مگر
سبھی سے ملنے ملانے کا سلسلہ رکھیے
کسی پہ انگلی اٹھانے سے پہلے بہتر ہے
خود اپنے چہرے کے آگے اک آئنہ رکھیے
اگرچہ حشر کی رسوائیوں سے بچنا ہے
بنا کے خود کو زمانے میں پارسا رکھیے
ستم کے دور میں جینے کے واسطے منہاجؔ
نظر کے سامنے میدان کربلا رکھیے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.