بنایا بگاڑا بگاڑا بنایا
بنایا بگاڑا بگاڑا بنایا
ہمیں وقت نے چاہا جیسے نچایا
نہیں کر سکے ہم جو چاہت کو حاصل
تو حاصل تھا جو اس کو چاہت بنایا
مقابل ہمیشہ رہے چھوٹ کے ہم
زمانے نے ہم کو ہی چھوٹا بنایا
نہیں یہ تمہاری ہے غلطی ہماری
کہ جیسا تھا ویسا ہی چہرہ دکھایا
رہے دوڑ میں ہم ہمیشہ ہی پیچھے
ہمیں وقت کے ساتھ چلنا نہ آیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.