بند ہے قسمت کا دروازہ دستک آئی کھڑکی سے
بند ہے قسمت کا دروازہ دستک آئی کھڑکی سے
چاندنی آئی چاند سے ملنے اور مسکائی کھڑکی سے
سونے دل میں دھوم مچی ہے خوشیوں کی بارات سجی
مجھ سے ملنے وہ آئے ہیں آہٹ پائی کھڑکی سے
جھیل کی جیسی ان آنکھوں کو چومنے کا دل کرتا ہے
دل کے آنگن میں جانے کی راہ بنائی کھڑکی سے
دن کا سورج رات کو نکلا موسم بھی بدلا بدلا
دھوپ نے اپنا ہاتھ بڑھا کر نیند چرائی کھڑکی سے
کاغذ کے دو پھول کھلے ہیں خوشبو پھیلی کمرے میں
نازؔ بہاروں کی یہ رت بھی پھاند کے آئی کھڑکی سے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.