Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

بندا تو حضور آپ کے کام آیا بہت ہے

ویریندر کھرے اکیلا

بندا تو حضور آپ کے کام آیا بہت ہے

ویریندر کھرے اکیلا

MORE BYویریندر کھرے اکیلا

    بندا تو حضور آپ کے کام آیا بہت ہے

    یہ بھی ہے بجا آپ نے ٹھکرایا بہت ہے

    الفت ہے کہ ہے دل لگی مجھ کو نہیں معلوم

    پھر چاند مجھے دیکھ کے مسکایا بہت ہے

    دنیا مجھے سولی پہ چڑھا دے تو چڑھا دے

    الفت کا سبق میں نے بھی دہرایا بہت ہے

    یہ بات بجا کی ہے مدد شکریا صاحب

    احسان مگر آپ نے جتلایا بہت ہے

    گم سم سا کئی روز سے دکھتا ہے وہ ظالم

    شاید مرا دل توڑ کے پچھتایا بہت ہے

    خود کی بھی کبھی شکل ذرا دیکھ لیں صاحب

    آئینا مجھے آپ نے دکھلایا بہت ہے

    اب عقل کا دشمن جو نہ سمجھے تو نہ سمجھے

    میں نے دل نادان کو سمجھایا بہت ہے

    افسوس نہیں قتل کا مجھ کو مرے قاتل

    غم ہے یہی تو نے مجھے تڑپایا بہت ہے

    ایمان و دھرم تاک پے دیکھو تو اکیلاؔ

    پیسے کے لیے آدمی پگلایا بہت ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے