بندگی رکھیے بھلا کیا ہر کسی سے
بندگی رکھیے بھلا کیا ہر کسی سے
سارے چہرے لگ رہے ہیں مطلبی سے
کب تلک ناراضگی پر ہم منائیں
آج رشتہ توڑ لو اپنی خوشی سے
آدمی ہی آدمی کا یار کب تھا
مل رہے ہیں لوگ سب سے زیادتی سے
خود کشی بے حد بری ہے چیز پیارے
شاعری کو بھی ملاؤ زندگی سے
ہو مبارک تم کو یہ رنگین دنیا
ہم کو لمحے کاٹنے ہیں سادگی سے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.