بندش الفاظ ہی سے شاعری ہوتی نہیں
بندش الفاظ ہی سے شاعری ہوتی نہیں
صرف جی لینے سے جیسے زندگی ہوتی نہیں
شاعری کیفیت جذب و جنوں کا نام ہے
یہ نہ ہو تو شاعری پھر شاعری ہوتی نہیں
جو بھی ہو لیکن ہمارے واسطے یہ شاعری
پردہ دار راز ہائے زندگی ہوتی نہیں
گرمئ جذبات میں امکاں حسیں دھوکے کا ہے
دل کی چنگاری فروغ دائمی ہوتی نہیں
پاک ہوتا ہے جنون و جستجو سے راز داں
راز دانی بے نیاز آگہی ہوتی نہیں
مختلف اک دوسرے سے ہیں حقیقت اور مجاز
کوچۂ محبوب کعبہ کی گلی ہوتی نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.