بندش بے اثر بنا ڈالا
در کو دیوار پر بنا ڈالا
اک ترے نام کا سوال ہوا
گھر کو نیلام گھر بنا ڈالا
روح کی خاک خاک سے بنتی
خاک اٹھائی بشر بنا ڈالا
زندگی تجھ سے بے وفاؤں کو
موت نے معتبر بنا ڈالا
تجھ سا کوئی نہیں مگر ہم نے
تیرا اوتار اگر بنا ڈالا
امن والوں نے اپنی کوشش کی
تیغ سے پہلے سر بنا ڈالا
پھر وہی عیب دیکھ کر توڑا
پھر نئے چاک پر بنا ڈالا
بے ضرر لوگ چن لیے شاہدؔ
اور محبت نگر بنا ڈالا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.