برائے نام و نسب گو نہیں ہنر میرا
برائے نام و نسب گو نہیں ہنر میرا
بنا ہوا ہے مگر مرحلہ سفر میرا
مرے رفیق میں مدت کا لٹ گیا ہوتا
خدا کا شکر کہ خالی پڑا تھا گھر میرا
میں ان سے شکوہ کروں بھی تو کس طرح آخر
کہ اب تو ان پہ بھی ہوتا نہیں اثر میرا
ہوا نے زور تو اپنا لگا لیا لیکن
بجھا نہ پائی چراغ فن و ہنر میرا
میں ان کے نام کی نسبت سے جانا جاتا ہوں
یہی تو ایک حوالہ ہے معتبر میرا
وہ جس کو کہتی ہے اقرار مصطفیٰؔ دنیا
وہی ہوں میں یہ تعارف ہے مختصر میرا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.