برس کے دشت تمنا پہ بادلوں کی طرح
برس کے دشت تمنا پہ بادلوں کی طرح
گزر گیا کوئی خوشبو کے موسموں کی طرح
میں وہ خطوط بھی تیرے جلا نہیں پایا
گرے تھے شیشۂ دل پر جو پتھروں کی طرح
ترا پڑوس بھی پا کر نہ کھل سکی قسمت
پڑی ہے بند ترے گھر کی کھڑکیوں کی طرح
ہے پرکشش بھی بہت راس بھی نہیں آئی
یہ زندگی بھی ہے خوش رنگ آنچلوں کی طرح
عجیب کرب تھا اس سال بارشوں میں ندیمؔ
کسی کی یاد ٹپکتی رہی چھتوں کی طرح
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.