بربادی سرمایہ جاں دیکھ رہا ہوں
بربادی سرمایہ جاں دیکھ رہا ہوں
الفت کی نوازش کا سماں دیکھ رہا ہوں
کس شوخ کے شانوں پہ ہیں بکھرے ہوئے گیسو
برہم جو نظام دو جہاں دیکھ رہا ہوں
دیکھا نہ جسے حضرت موسیٰ نے سر طور
میں اس کو قریب رگ جاں دیکھ رہا ہوں
بیتاب جو ہے اپنی جبیں سجدوں کی خاطر
جھک کر ترے قدموں کے نشاں دیکھ رہا ہوں
اللہ رے جذب و کشش عشرت ہستی
حسرت سے سوئے عمر رواں دیکھ رہا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.