برگ پیلے کیا ہوئے شور خزاں اٹھنے لگا
برگ پیلے کیا ہوئے شور خزاں اٹھنے لگا
بے شرر ہی سینۂ گل سے دھواں اٹھنے لگا
نام پر ہم کو تحفظ کے ملے اتنے فریب
دھیرے دھیرے اعتبار آسماں اٹھنے لگا
رحمتیں شاید کہ ہم سے بھی گریزاں ہو گئیں
ورنہ کیوں اس شہر سے امن و اماں اٹھنے لگا
کہہ کے دیوانہ مجھے دنیا نے رسوا کر دیا
آنکھ سے جب پردۂ وہم و گماں اٹھنے لگا
بٹ گئی اک دن جزیروں میں ہماری زندگی
اور کہانی سے شعور داستاں اٹھنے لگا
کاش پہلے جاگتے تو دھوپ میں جلتے نہ ہم
نیند جب ٹوٹی کہ سر سے سائباں اٹھنے لگا
آگ پھر لگنے لگی نفرت کی شہروں میں نیازؔ
دیکھیے چاروں طرف پھر سے دھواں اٹھنے لگا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.