برسے گی کس مکان میں غم کی گھٹا نہیں
برسے گی کس مکان میں غم کی گھٹا نہیں
اس زہر خیز وقت کا لیکن پتا نہیں
ہر گام تیرگی کا ہوا سامنا مجھے
شاید مرے نصیب میں لطف ضیا نہیں
ملتا نہیں خلوص سے یہ اور بات ہے
لیکن وہ کچھ خلوص سے نا آشنا نہیں
پامال ایک دن میں کرے لاکھ کوہ غم
اے وقت تیری قوت بازو میں کیا نہیں
دینے لگی فریب گلوں کو بہار بھی
اب سازگار عہد چمن کی ہوا نہیں
ہر منزل ستم سے میں آساں گزر گیا
آندھی میں بھی چراغ محبت بجھا نہیں
بیتابؔ جی رہا ہوں یہاں اور بات ہے
لیکن میں اپنے آپ کو پہچانتا نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.