بس ایک ہجر کے موسم کا رنگ گہرا تھا
بس ایک ہجر کے موسم کا رنگ گہرا تھا
ہر ایک رت کو چکھا تھا برت کے دیکھا تھا
اس ایک لمحے میں کتنی قیامتیں ٹوٹیں
بس ایک لمحے کو تیرے اثر سے نکلا تھا
کوئی چراغ بھی رخت سفر میں رکھ لیتے
سفر میں رات بھی آئے گی یہ نہ سوچا تھا
خود اپنے آپ کو چھونے کا حوصلہ نہ رہا
کہ میرے جسم پہ میرا ہی خون پھیلا تھا
وہ آج مجھ سے ملا ہے تو کتنا بنجر ہے
جو اپنی آنکھ میں ساون کے رنگ رکھتا تھا
نہ اس کی چھاؤں تھی میری نہ پھول تھے میرے
شجر تھا صحن میں اپنے مگر پرایا تھا
وہ ساحلوں پہ پڑا اب خلا کو تکتا ہے
جو پانیوں میں اترتا تھا سیپ چنتا تھا
اٹا ہے دھول سے کمرہ ہے طاق بھی سونا
کبھی گلاب سجے تھے چراغ جلتا تھا
- کتاب : siip-volume-46 (Pg. 71)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.