بس ایک ان کے ہی آنے کا انتظار ہوا
بس ایک ان کے ہی آنے کا انتظار ہوا
پھر اس کے بعد کسی سے ہمیں نہ پیار ہوا
تمہاری یادوں کا غم دل کے آر پار ہوا
تھا بے قرار یہ دل اور بے قرار ہوا
وہ مجھ کو چھوڑ گئے دوسروں کے کہنے پر
چلو کسی کی تو باتوں پہ اعتبار ہوا
تمام عمر یہی بات اب ستائے گی
وہ پیار سے نہ ملے یا مجھے نہ پیار ہوا
کسی کی جان گئی کوئی بن گیا قیدی
کوئی نظر کا کوئی زلف کا شکار ہوا
ہے بات کچھ تو تری بات میں بھی اے شارقؔ
جو ان کی بزم میں تیرا بھی انتظار ہوا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.