بس گیا جب سے آ کے تو مجھ میں
بس گیا جب سے آ کے تو مجھ میں
ایک خوشبو ہے چار سو مجھ میں
آئنہ دیکھ کے میں چونک پڑا
کوئی مجھ سا ہے ہو بہو مجھ میں
خود میں خود کو کہاں تلاش کروں
بس تو ہی تو ہے چار سو مجھ میں
خود کو تاراج کر کے بیٹھا ہے
ایک وحشی لہو لہو مجھ میں
ہو کے خاموش اس کو سنتا ہوں
ہے کوئی محو گفتگو مجھ میں
سچ کہوں آج تک بھی زندہ ہے
تجھ کو پانے کی آرزو مجھ میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.