Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

بس گلابی ہونٹوں کی مسکان لے کر آ گئے

یوفونک امت

بس گلابی ہونٹوں کی مسکان لے کر آ گئے

یوفونک امت

MORE BYیوفونک امت

    بس گلابی ہونٹوں کی مسکان لے کر آ گئے

    وقت رخصت ہم ترے ارمان لے کر آ گئے

    مسکرا کر یوں تو ہم بچھڑے مگر ایسا لگا

    سینہ میں گویا کوئی طوفان لے کر آ گئے

    یہ بہی کھاتا محبت کا سمجھ سے تھا پرے

    فائدہ ان کو دیا نقصان لے کر آ گئے

    ان کے ہونٹوں کے تبسم کو چرایا ہم نے اور

    اپنے نغموں کے لیے عنوان لے کر آ گئے

    اجنبی اس شہر میں اک شخص اپنا سا لگا

    اس کی آنکھوں میں بسی پہچان لے کر آ گئے

    دوستی کے اپنے گلشن کو سجانے کے لیے

    ساتھ اپنے پھول سا انسان لے کر آ گئے

    اس جہاں کو جیتنے ہم گھر سے نکلے تھے مگر

    اپنے جلتے خوابوں کا شمشان لے کر آ گئے

    خود سے ہی رشتہ کوئی اب تک نبھا پائے نہیں

    اور تری امید کا زندان لے کر آ گئے

    پل دو پل ہی ہم ملے اور پھر بچھڑنا ہو گیا

    اپنے گھر پہ یادوں کا سامان لے کر آ گئے

    آزمایا گردشوں نے جب کبھی خودداری کو

    کیسے کیسوں کا امتؔ احسان لے کر آ گئے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے