بس اتنا واسطہ ہے مرا زندگی کے ساتھ
بس اتنا واسطہ ہے مرا زندگی کے ساتھ
جیسے کہ اجنبی ہو کوئی اجنبی کے ساتھ
گھبرا کے مجھ سے اے شب ہجراں جدا نہ ہو
ہے تیری زندگی بھی مری زندگی کے ساتھ
اب شوق جستجو ہے نہ ہے درد آرزو
جینے کو جی رہا ہوں مگر بے دلی کے ساتھ
آیا ہوں میکدے میں بڑی تشنگی لئے
ساقی پلا دے آج تو دریا دلی کے ساتھ
اخترؔ اب ان کی بزم کا احوال کیا کہیں
بیگانہ آدمی ہو جہاں آدمی کے ساتھ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.