بس محبت ہی نہیں ہے پر صداقت ہے بہت
بس محبت ہی نہیں ہے پر صداقت ہے بہت
اے خدا اس شخص کے دل میں شرافت ہے بہت
چومتا ہے وہ ہزاروں پھول ہر دن باغ میں
ہر کلی کو پھر بھی اس بھونرے سے الفت ہے بہت
ہنس رہی ہوں میں اگر تو خوش ہوں یہ نہ سوچنا
خوف ہے کھونے کا تجھ کو یہ ہی وحشت ہے بہت
اس لئے کرتی نہیں میں درد کو اپنے بیاں
ہر زباں پر بس نصیحت اف نصیحت ہے بہت
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.