بسا کے تجھ کو خیالوں میں پیار کرتے رہے
بسا کے تجھ کو خیالوں میں پیار کرتے رہے
جو ساری رات ترا انتظار کرتے رہے
سجا کے ہجر کے گلشن میں تیری یاد کے پھول
خزاں کی رت کو بھی فصل بہار کرتے رہے
شہید ہیں وہ خدا کی قسم شہید ہیں وہ
جو تیری راہ میں جاں جاں نثار کرتے رہے
لو پیار آ ہی گیا ان کو بھی دم آخر
گلے لگا کے وہ خنجر سے وار کرتے رہے
مجھے تو اپنی محبت پہ اعتبار نہ تھا
وہ کون تھے جو مرا اعتبار کرتے رہے
ہاں جی گئے ہیں وہی لوگ زندگی حیدرؔ
جو راہ عشق سے ہر دم فرار کرتے رہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.